28 اپریل 2016 - 16:13
امریکہ اور صیہونی پالیسیوں کا مقابلہ جاری رہے گا

دفاعی امورمیں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیراعلی جنرل یحیی رحیم صفوی نے کہا ہےکہ امریکا اور صیہونی حکومت کی پالیسیوں کا مقابلہ جاری رہے گا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنرل یحیی رحیم صفوی نےمغربی ایشیا میں جیوپولیٹیکل تبدیلیوں کے زیرعنوان سیمینارمیں، جو تہران میں منعقدہوا، کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکا اور صیہونی حکومت کی پالیسیوں کا مقابلہ کرتا رہے گا اور استقامتی محاذ میں شامل حکومتوں اور ان حکومتوں کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا-

انہوں نے عالمی طاقتوں کے نزدیک مشرق وسطی کی جیواسٹریٹیجک، جیوپولیٹیکل اور جیواکونامیکل اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان پرامریکا کاقبضہ اور عراق پراس کی لشکر کشی، علاقے پرپوری طرح کنٹرول حاصل کرنے اور دنیا میں یک قطبی نظام قائم کرنےکے مقصد سے تھی-

انہوں نے کہا کہ شام کی تقسیم کے راستے کو مسدود کرنا، شامی حکومت اورعوام کی مدد کرنا اور صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لئے حزب اللہ کو مضبوط بنانا اسلامی جمہوریہ ایران کے پروگراموں میں شامل رہنا چاہئے -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲